صنعاء،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)یمنی حکومت کی حامی فورسز نے بحیرہء احمر کے کنارے باغیوں کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والی ان جھڑپوں میں ایک جنرل سمیت سات فوجی جب کہ گیارہ باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اہم یمنی بندرگار باب المنداب سے 30کلومیٹر دور ذباب کے علاقے میں ایک فوجی جرنل ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اس ساحلی علاقے پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز اکتوبر 2015سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی اتحادی عسکری مدد کے باوجود بحیرہء احمر کے زیادہ تر ساحلی علاقوں پر اب بھی حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔